کرونا وائرس نے دنیا میں تباہی مچا کر خوف و ہراس پھیلا دیا ہے- اس وبا سے مسلمان ، کافر ، گورا ، کالا سب بلا تفریق متاثر ہو رہے ہیں-
مسلمان تقدیر اور موت پر مکمل ایمان رکھتا ہے لیکن تدبیر سے منہ نہیں چھپا تا کیونکہ یہی اسلام کی تعلیم ہے- الله پر توکل ، دعا کے ساتھ تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنا سنت رسول اللهﷺ سے ثابت ہے جن کا انکار گناہ، تکبر اور جہالت ہے-
ضرور پڑھیں :[ اسلام میں سہولتیں اور آسانیاں ]
-
- کرونا وائرس خطرہ ، سرد موسم ، بارش میں گھر پر نماز یا مسجد میں دو نمازوں کو ملا کر پڑھنے کی سہولت … [Continue Reading…]
- قرآن ہدایت و شفاء , طب نبوی ، کرونا وائرس …. [Continue Reading…]
- دعائیں اللہ تعالی قبول کیوں نہیں فرماتا؟ … [Continue Reading…]
- نماز کی اہمیت ، مسائل ، طریقه اور جمع بین الصلاتین … [Continue Reading…]
- اسلام آسان دین -Islam is Easy >>>>
- مجبوری میں کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھنا >>>>>>
- الازہر کے فتوے پر دھیان دینا چاہئے
ایمان مکمل طور پر ایک ذاتی معاملہ ہے ، جس کی پیمائش نہیں کی جاسکتی ، جو بھی شخص اسلام کے 6 بنیادی اصولوں اور 5 ستونوں پر یقین کرنے کا اعلان کرتا ہے اسے مسلمان سمجھا جاتا ہے چاہے اس کے عمل میں کوئی کمی بھی ہو۔
معاشرہ میں ہمیں بہت سے لوگ دوسروں کے مقابلے میں “زیادہ مسلمان” نظر آتے ہیں، ظاہری نمائش اور سرگرمیوں کی وجہ سے ، پھر بھی یہ ان کے اعتقاد کی پیمائش کا آلہ نہیں ہے ، ایمان کی حقیقت صرف اللہ کے علم میں ہے۔ تاہم یہ مذہبی لوگ صرف اپنے آپ کو مذہب پر قابو پانے کا حقدار سمجھتے ہیں ، جو کہ درست نہیں کیونکہ اسلام میں پاپائیت نہیں ، مذہبی معاملے پر کسی بھی شخص کی رائے کی صداقت کے لئے قران و سنت سے دلیل کے ساتھ مشروط ہے۔
اللہ نے کسی انسان کو اپنی ذاتی رائے کو اللہ کی طرف سے پیش کرنے کا اختیار نہیں دیا ہے۔ یہودیوں اور عیسائیوں کو ان کے علمائے کرام کو رب کا درجہ دینے کی مذمت کی گئی ( قرآن 9:31) (لہذا علماء کی اس طرح اندھی پیروی شرک ہے)
کورونا وائیرس کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے کے لئے ، ماہرین ، معاشرتی دوری اور بھیڑ بھاڑ ، اکٹھ ، مجمع اکٹھا نہ کرنا ، جیسے بچاؤ کے اقدامات کا مشورہ دیتے ہیں۔ اسے پاکستانی مذہبی ٹھیکیداروں نے سراسر مسترد کردیا ہے۔ قران و حدیث اور منطق ، عقیل دلائل اور کسی بھی حوالہ کو مسترد کرتے ہوئے وہ نماز (جماعت) کے اجتماعات کو عارضی طور پر معطل کرنے پر تیار نہیں ، حالانکہ دو مکہ و مدینہ حرمین شریفین ، مشرق وسطی ، ترکی ، مشرق بعید اور پوری دنیا میں یہ اقدامات بغیر کسی بحث و مباحثہ کے نافذ کئیے گئے ہیں۔ .
صدر پاکستان نے الازہر سے رابطہ کیا جس نے عوامی تحفظ کے لئے نماز کے اجتماعات کو معطل کرنے کے لئے فتویٰ جاری کیا مگر اس کو بھی قبول نہیں کیا ان کو عوامی زندگی کا کوئی احترام نہیں ہے۔
پاکستانی مزہبی پیسواوون کی اس مذہبی ذہنیت کا گہرائی سے تجزیہ کرنے کی ضرورت ہے ، جو اس قوم اور ملک کے لئے مہلک ہے۔
طاقتور ریلیجیئس اسٹیبلشمنٹ (ہاں حیرت نہ کریں ، یہ حقیقت ہے) اس مذہبی مافیا کی طاقت ور اکثریت نے ( خفیہ اور کھلے عام ) دہشت گرد ٹی ٹی پی کی حمایت کی ، جس کے نتیجے میں عوامی جانوں کے بڑے نقصان کے باوجود دہشت گردوں کو عوامی ہمدردی ملی (دہشت گردی میں 70،000 سے زیادہ جانیں ضائع ہوگئیں اور 100 بلین ڈالر معیشت کو نقصان)- بہت سے اہل حق علماء نے دہشت گردوں کی مخالفت کیاور دہشت گردی کا شکار ہوے اللہ جنت میں ان کے درجات بلند فرمایے-
پاکستان اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک ہم اس جاہل ، مزہبی انتہا پسند طبقے کی اس زہنیت سےچھٹکارا نہیں حاصل کر لیتے جو مساجد ، مذہب کو کنٹرول کرکہ زیادہ جاہل عوام کو گمراہ کرتے ہیں۔ اسلام کو ان جہلا کے شکنجے بچایا جانا صروری ہے۔
ضروری ہے کہ جو حضرات اپنے آپ کو قرآن و سنت کو ترجیح دینے والے فرمان بردار علماء حق میں شمار کرتے ہیں وہ خاموش مت بیٹھیں اور اصلاح کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کریں- تنقید اور مخالفت کا دلیری سے قرآن و سنت کی طاقت سے سامنا کریں- ان کی مصلحت پسندی جہالت کی حمایت ہے-
اس مقصد کے حصول کے لئے دانشورانہ ، سرکاری اور معاشرتی سطح پر گہری مطالعہ اور ٹھوس نتیجہ پر مبنی مختصر مدت اور طویل مدتی اقدامات کی ضرورت ہے اگر ہم بحثیت پاکستانی مسلمان ، پاکستان اور اسلام کی ترقی میں سنجیدہ ہیں؟
***************
————–
علماء سوء جنت کے دروازوں پہ بیٹھے اپنے اقوال سے لوگوں کو جنت کی طرف بلاتے ہیں، جبکہ اپنے افعال کے ذریعہ وہ جہنم کی دعوت دیتے ہیں. جب کبھی انکے اقوال لوگوں کو بلاتے ہیں کہ آؤ، تو انکے افعال کہتے ہیں کہ انکی بات نہ سنو، کیونکہ جس بات کی یہ دعوت دیتے ہیں اگر وہ سچی ہوتی تو سب سے پہلے وہ خود اسے قبول کرتے.
یہ لوگ بظاہر تو رہبر ہیں لیکن در حقیقت رہزن ہیں. [الفوائد لابن القیم: 112]
كُنْتُ أَمْشِي مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: “لَغَيْرُ الدَّجَّالِ أَخْوَفُنِي عَلَى أُمَّتِي ” قَالَهَا ثَلَاثًا. قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، مَا هَذَا الَّذِي غَيْرُ الدَّجَّالِ أَخْوَفُكَ عَلَى أُمَّتِكَ؟ قَالَ: “أَئِمَّةً مُضِلِّينَ “
“ابوذر رضی اللہ عنہ نے فرمایا :
میں ایک دن اللہ کے رسول ﷺ کے ساتھ تھا اور میں نے آپ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا :
“مجھے میری امت کے لئے دجال سے بھی زیادہ خدشہ (ایک اور چیز کا) ہے”
آپ نے اس بات کو تین مرتبہ دہرایا ۔ میں نے کہا ! اے اللہ کے رسول ﷺ ، وہ کیا چیز ہے جس کا آپ دجال کے علاوہ اپنی امت پر خوف کر تے ہیں ؟ تو فرمایا “گمراہ ائمہ” ( مسند امام احمد 20335، 21334 اور 21335] ۔
ابن تیمیہ سے روایت ہے :
عمر رضی اللہ عنہ نے کہا : بے شک اسلام کی بنیادیں ایک کے بعد ایک تباہ و برباد ہو جائےگیں۔ اگر اس میں ایسے لوگ پیدا ہو جائےجو نا واقف ہوں گے کہ جہالت کیا ہے ۔ (مجمو’الالفتاوى 10/301، القیم اپنی فوائد میں بھی اسے لائے ہیں)
عمر بن الخطاب نے زیاد رضی اللہ عنہ سے کہا :
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُيَيْنَةَ، أَنبَأَنَا عَلِيٌّ هُوَ ابْنُ مُسْهِرٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ زِيَادِ بْنِ حُدَيْرٍ، قَالَ: قَالَ لِي عُمَرُ: «هَلْ تَعْرِفُ مَا يَهْدِمُ الْإِسْلَامَ؟» قَالَ: قُلْتُ: لَا، قَالَ: «يَهْدِمُهُ زَلَّةُ الْعَالِمِ، وَجِدَالُ الْمُنَافِقِ بِالْكِتَابِ وَحُكْمُ الْأَئِمَّةِ الْمُضِلِّينَ»
کیا آپ جانتے ہے اسلام کن چیزوں سے تباہ ہوگا؟ میں (زیاد) نے کہا نہیں- انہوں (عمر) نے کہا: اسلام تباہ ہوگا ،علماء کے غلطیوں سے ، الله کی کتاب کے بارے میں منافقین کے بحث و دلائل سے، اور گمراہ ائمہ کے رائے سے [ مشكوةألمصابیح89/1حدیث:269، محض الثواب 2/717، الدارمی1/295، مسند الفاروق 2/536، تلبيس الجاهمييا [4/191
بدترین علماء
”ماذئبان جائعان أرسلا في غنم بأفسد لھا من حرص المرء علی المال و الشرف لدینہ” دو بھوکے بھیڑئیے ، بکریوں کے ریوڑ میں چھوڑ دیئے جائیں تو وہ اتنا نقصان نہیں کرتے جتنا مال اور عہدہ کی حرص کرنے والا اپنے دین کے لئے نقصان دہ ہے۔ (الترمذی:۲۳۷۶ وھو حسن)
Corona & Attitude of Ulema of Pakistan – Point to Ponder
- http://trueorators.com/quran-tafseer/9/31
- http://forum.mohaddis.com/threads.26172
- https://www.bbc.com/urdu/pakistan-52061647
-
ضرور پڑھیں :[ اسلام میں سہولتیں اور آسانیاں ]
-
- کرونا وائرس خطرہ ، سرد موسم ، بارش میں گھر پر نماز یا مسجد میں دو نمازوں کو ملا کر پڑھنے کی سہولت … [Continue Reading…]
- قرآن ہدایت و شفاء , طب نبوی ، کرونا وائرس …. [Continue Reading…]
- دعائیں اللہ تعالی قبول کیوں نہیں فرماتا؟ … [Continue Reading…]
- نماز کی اہمیت ، مسائل ، طریقه اور جمع بین الصلاتین … [Continue Reading…]
- اسلام آسان دین -Islam is Easy >>>>
- مجبوری میں کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھنا >>>>>>
- الازہر کے فتوے پر دھیان دینا چاہئے
-
~~~~~~~~~~~~~~
Knowledge, Humanity, Religion, Culture, Tolerance, Peace